English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عر ب نے معتمرین کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی

share with us


ریاض:03فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی۔ ... وزارت حج و عمرہ نے ’’ مقام‘‘کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کردی ہے جس کے تحت وہ ممالک جہاں بیرونی عمرہ ایجنٹ موجود نہیں، کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عمرہ ویزا اور پیکیج کا حصول آن لائن کیا جاسکے گا۔ *اس ضمن میں نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ وزارت نے آن لائن عمرہ پروگرام www.eservices.haj.gov.sa/eservices3/pages جاری کیا ہے*جس پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نائب وزیر حج نے مزید کہا کہ ویب سائٹ ’’مقام‘‘ کے *اجراء4 سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کوکافی فائدہ ہوگا*جہاں بیرونی عمرہ کمپنیاں موجود نہیں۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہناتھا کہ ۔ ڈاکٹر مشاط کا مزید کہنا تھا کہ *ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ ویزوں کا جراء4 اور حرمین میں ہوٹلوں کی بکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مملکت کے ویڑن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے معتمرین کی تعداد سالانہ 3 کروڑ تک پہنچ جائے گی جس کیلئے وزارت حج و عمرہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے معیاری اور بہترین خدمات معتمرین کو پیش کررہی ہے*۔ ہمارا بنیادی ہدف ضیوف الرحمان کو معیاری خدمات کی فراہمی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے حج پیکیج کا پیج کھلتا ہے جس میں عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے مختلف درجہ بندی مقرر کی گئی ہے۔ ہر معتمر اپنے سہولت اور گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکیج کا انتخاب کرسکتا ہے ۔ *ویب سائٹ میں سفر کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد مقامی ایجنٹ کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہوٹلوں کی فہرست اور نرخ بھی ویب سائٹ میں تفصیل سے موجود ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا