English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی ائیرپورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے مصروف ائیرپورٹ قرار

share with us


2018کے دوران دبئی ائیرپورٹ پر 90 کروڑ افراد نے سفر کیا ،سب سے زیادہ مسافربھارتی تھے،انتظامیہ 


دبئی :02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسلسل پانچویں بار سال کے سب سے مصروف فضائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے کہاکہ رواں سال مطلوبہ ہدف مکمل نہ ہونے کے باوجود دبئی ائیرپورٹ 2013 سے مسلسل دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کے اعزاز کا حامل ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے دوران دبئی ائیرپورٹ پر 90 کروڑ افراد نے سفر کیا ہے۔ ان افراد میں سے سب سے زیادہ بھارتی مسافر تھے جن کے بعد دوسرے نمبر پر سعودی مسافر ہیں۔اس سے پہلے سال 2017 کے دوران تقریبا 89 کروڑ افراد نے دبئی ائیرپورٹ کے ذریعے سے سفر کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا