English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجریا،بوکو حرام کے حملے میں آٹھ سرکاری فوجیوں سمیت 68افرادہلاک 

share with us

عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان 


ابوجہ:02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک نائجیریا میں جہادی تنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ،ایک الگ حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سرکاری فوجی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ افریقی ملک نائیجیریا میں جہادی تنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں چند روز قبل کیا گیا ۔دوروزقبل بھی اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سرکاری فوجی مارے گئے ، نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا تیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا