English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگو، ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

share with us


کانگوکے دو شمالی صوبوں میں مزید سات سو سے زائد کیس سامنے آئے ہیں،عالمی ادارہ صحت


جنیوا:02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ چھ ماہ سے افریقی ملک کانگو میں خطرناک ایبولا وائرس مزید پھیلتا جا رہا ہے۔ صرف جنوری میں تقریبا ایک سو ہلاکتیں اسی وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اس ملک کے دو شمالی صوبوں میں مزید سات سو سے زائد کیس سامنے آئے ، ابھی تک اس وائرس سے چار سو چودہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر چون مریضوں کی موت بھی اسی وائرس کے سبب ہوئی ہے۔ صرف جنوری میں تقریبا ایک سو ہلاکتیں اسی وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا