English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارکلیز بینک کے مقدمے میں قطری ملزمان کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ

share with us


مقدمے میں قطر کے کئی اداروں اور افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا جائے،جج کے دوران سماعت ریمارکس


لندن:02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کے ایک جج نے جیوری ٹرائل میں کہا ہے کہ بارکلیز بینک کے مقدمے کے حوالے سے قطر کے کئی اداروں اور افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا جائے۔برطانوی اخبار کے مطابق جسٹس روبرٹ جے کا مطالبہ اس وجہ سے سامنے آیا ہے کہ استغاثہ نے اپنے دعوے میں کہا کہ قطر کے ادارے اور افراد بھی اس بد دیانتی کے فعل میں شریک ہیں جس کے تحت برکلیز بینک کے چار سابق سینئر عہدے داران کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔جسٹس جے نے مقدمے کی ساتویں سماعت کے روز کہا کہ برطانیہ میں انسداد بدعنوانی کے بیوروایس ایف او نے برکلیز بینک کے چاروں سابق عہدے داران پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قطر کے سابق وزییر اعظم حمد بن جاسم اور قطری فنڈ ویلتھ سوورن کے ساتھ جعلی ضمنی سمجھوتے کیے تا کہ 2008 میں جلد از جلد قطری سرمائے کی خطیر رقم حاصل کی جا سکے۔ ان عہدے داران نے مشاورتی خدمات کے سمجھوتوں کے نام پر قطری عہدے دار کو دیگر سرمایہ کاروں کی نسبت زیادہ کمیشن ادا کیا۔جسٹس جے کے مطابق اگر مشاورتی خدمات کے سمجھوتوں میں دوسری جانب قطری ادارہ تھا تو پھرایس ایف او کی منطق کے مطابق قطری ادارے سے متعلق ایک یا زیادہ افراد خواہ جتنے بھی ہوں وہ بھی بد دیانت تھے اور وہ فوجداری نقطہ نظر سے بد دیانتی کے ارتکاب میں برابر کے شریک ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا