English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی امدادی ایجنسی نے فلسطینی علاقوں میں سرگرمیاں روک دی

share with us

واشنگٹن :02؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے بین الاقوامی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے فلسطینی علاقوں مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں ہر قسم کی امدادی سرگرمیوں کے سلسلے کو روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ امدادی سرگرمیوں کو روک دینے کی درخواست فلسطینی اتھارٹی نے خود کی تھی۔ اس امریکی اہلکار کے مطابق فی الحال ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، جن سے یہ تعین کیا جائے کہ فلسطینی علاقوں میں یو ایس ایڈ کا مشن مستقل بنیادوں پر بند کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا