English   /   Kannada   /   Nawayathi

بینکاک میں بدترین فضائی آلودگی،400سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا حکم

share with us

آلودگی کی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے، بینکاک کی سڑکوں پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا ہے،ماہرین 


بنکاک:31؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ بینکاک کی سڑکوں پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بینکاک میں مسلسل آلودگی کی وجہ سے اگلے ہفتے تک شہر کے چار سو سے زائد سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے آٹھ ملین کی آبادی والے اس شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی ایک اہم وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ بینکاک کی سڑکوں پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا