English   /   Kannada   /   Nawayathi

مارٹن گریفتھس کی الحدیدہ سے روانگی، حوثیوں کی فائر بندی کی خلاف ورزی

share with us


 الحدیدہ شہر کے بعض جنوبی اور مشرقی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا،ذرائع


صنعاء:31؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے الحدیدہ شہر سے کوچ کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد حوثی ملیشیا نے فائر بندی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمینی ذرائع نے بتایاکہ التماس کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران التماس کے علاوہ الحدیدہ شہر کے بعض جنوبی اور مشرقی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔مقامی آبادی کے مطابق جھڑپوں میں فریقین نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔دریں اثنا الحدیدہ صوبے کے جنوبی شہر حیس کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ شہر میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ادھر تعز صوبے کے مغربی دیہی علاقے میں مقبنہ کے محاذ پر ایک بار پھر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی۔ اس دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کا حملہ پسپا کر دیا۔عسکری ذریعے نے تصدیق کی کہ یمنی فوج نے العوید اور البارقہ کے پہاڑوں میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد حملے کو ناکام بنا دیا۔ جھڑپوں میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا