English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش کی نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، اپوزیشن کا نئے انتخابات کا مطالبہ

share with us


پارلیمانی کارروائی کا بائیکاٹ،بھرپوراحتجاج جاری رکھیں گے،اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ بیان 


ڈھاکہ:31؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش میں ملک کی نو منتخب قومی پارلیمان کا اولین اجلاس منعقد ہوا لیکن اپوزیشن تاحال اپنی اس ضد پر قائم ہے کہ ایک ماہ قبل کی جانے والی بہت زیادہ دھاندلی کے باعث دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں جب قومی اسمبلی کی عمارت میں نو منتخب ارکان اسمبلی کا اولین اجلاس منعقد ہوا تو اپوزیشن اتحاد کی طرف سے کہا گیا کہ اس کے ارکان اس پارلیمان کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور اس وقت تک اپنے بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی جاری رکھیں گے، جب تک کہ اگلے چھ ماہ کے اندر اندر ملک میں نئے سرے سے عام انتخابات منعقد نہیں کرائے جاتے۔نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار مودود احمد نے بتایاکہ ہم نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت مستعفی ہو جائے اور پارلیمان کو تحلیل کر دیا جائے کیونکہ اسے ملک کے عوام نے منتخب نہیں کیا۔ مودود احمد نے مزید کہاکہ ان انتخابات اور ان کے نتائج کو چرا لیا گیا تھا، جس کے لیے بہت زیادہ دھاندلی کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا