English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا: ہوان گوآئیڈو کے بارے میں حکمِ امتناعی کی منظوری

share with us

وینزویلا::30؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کی سپریم کورٹ TSJکے چیف جسٹس مائیکل مورینو نے خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو  کے بارے میں حکمِ امتناعی کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

مورینو نے سوشل میڈیا پیج سے  حکمِ امتناعی کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " گوآئیڈو کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے تک بلا اجازت بیرون ملک سفر کی ممانعت، اثاثوں کی فروخت  کی ممانعت اور بینک اکاونٹس یا وینزویلا کی حدود میں اپنی زیر ملکیت مالیاتی وسیلوں کو منجمد کئے جانے سے متعلق حکمِ امتناعی کی منظوری دے دی گئی ہے"۔

وینزویلا کے اٹارنی جنرل طارق ولئیم صاب نے دوپہر تک گوآئیڈو کے خلاف حکم امتناعی کے اطلاق کے لئے TSJکو درخواست پیش کی تھی۔

صاب کے اس اقدام کا جواب وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر  جون بولٹن نے اپنے ٹویٹر پیج سے دیا تھا  ۔

جون بولٹن نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا تھا کہ ہم صدر ہوان گوآئیڈو کے خلاف وینزویلا کے  غیر مشروع سابق اٹارنی جنرل کی دھمکیوں کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ "میں ایک دفعہ پھر کہتا ہوں کہ وینزویلا میں جمہوریت  کو ختم کرنے اور گوآئیڈو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا"۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر گوآئیڈو نے بھی  اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "میں جیل کی دھمکی کو معمولی نہیں کہہ رہا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کی کوئی بھی چیز نئی نہیں ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا