English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں 3 دن تک لفٹ میں پھنسی رہنے والی خاتون کو نکال لیا گیا

share with us

 لندن:30؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں اپنے باس کے گھر کی لفٹ میں 3 دن تک پھنسی رہنے والی خاتون کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 53 سالہ خاتون اپنے ارب پتی باس کے گھر کسی کام سے گئی تاہم جب وہ دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں موجود تھی تو اہل خانہ لفٹ بند اور گھر کو تالا لگا کر ہفتہ وار تعطیلات منانے چلے گئے۔

جمعہ کو تعطیلات پر جانے کے بعد جب اہل خانہ اتوار کی رات واپس آئے تو خاتون کو لفٹ میں پھنسا پایا جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو بلایا گیا اور عملے کے ارکان نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ خوراک اور پانی کی کمی کے باعث خاتون کی حالت خراب ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا