English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقہ: پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 130 لاپتہ

share with us

جبوتی شہر:30؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 130 لاپتہ ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے

جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پناہ گزین غربت سے تنگ آکر اہل خانہ کے اچھے مستقبل کی خاطر مشکل اور دشوار طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا