English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں پاکستانی گارڈ کے قتل پر 4 یمنی افراد کے سر قلم

share with us

ریاض:29؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں پاکستانی پرائیوٹ گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں 4 یمنی باشندوں کا سر قلم کردیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سزائے موت کے مرتکب چاروں افراد نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا تھا۔ سیکیورٹی گارڈ پاکستانی شہری تھا۔

سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں کامیاب رہی تھی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

 

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مکہ میں چاروں یمنی باشندوں کے سر تن سے جدا کر دیئے گئے۔

سعودی عرب میں سزائے موت کے ملزمان کے سر قلم کیے جاتے ہیں اور رواں برس 20 افراد کے سر قلم کیے جا چکے ہیں جن میں دہشت گردی، زنا، مسلح ڈکیتی اور منشیات اسمگلنگ کے ملزمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس 120 ملزمان کے سر قلم کیے گئے اور گزشتہ برس ہی کئی شہزادوں اور حکومتی افسران کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا