English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی، یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 4 پولیس افسران ہلا ک، ایک درجن کے قریب زخمی 

share with us


بغداد:27؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی درالحکومت کے شمال میں پولیس چو کی پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں چار پولیس افسران ہلا ک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات مقامی حکام اورافسران نے کہی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قصبے کے مئیر علی ڈوہا نے بتایا کہ صبح8:00کے قریب پولیس افسران الشرقات کے جنوبی داخلی گیٹ پر اپنی چوکی پر ڈیوٹی سنبھال رہے تھے ۔ ڈوہا نے کہا کہ ایک دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس افسران ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ،ڈیڑھ گھنٹے بعد جب مزید نفری وہاں پہنچی تو دوسرا بم دھماکہ بھی ہوگیا ۔ ایک پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پہلے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ دوسرے دھماکے میں دو افسران ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔ الشرقات ہسپتال کے ایک ذریعہ نے مجموعی طور پر چار افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا