English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

share with us

ریاض:26؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت تھوڑے ردوبدل کے بعد تقریباً اسی مقام پر کھڑی ہے جس کی وجہ سے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 211پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 13.13پوائنٹس کی کمی کے بعد 8434.89 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریے منفی زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 0.16فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 6فیصد اور 2فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری مالیت 7فیصد کمی کے بعد14ارب ریال تک گر گئی۔ حصص کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 3 ارب ریال کا نقصان ہوا۔ اگر ہم انفرادی کمپنیوں کا مطالعہ کریں تو یہ معلوم ہوگا کہ قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے سعودی اسٹیل پائپ کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 15.56فیصد اضافے کے بعد 20.80ریال تک بڑھ گئی۔ سعودی اسٹیل پائپ کے حوالے سے ایک اچھی خبر یہ تھی کہ تناریس سعودی نے اسٹیل پائپ کے 47.70فیصد حصص خرید لئے ہیں۔ اس سے سعودی اسٹیل پائپ کے مالیاتی حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ منافع کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر الوجین رہی جس کی قدر 11.04فیصد فروغ کے بعد 23.14ریال پر بند ہوئی۔ سعودی کیبل کمپنی کی قیمت 7.35فیصد اضافے کے بعد 47.45ریال تک بڑھ گئی۔ نقصان اٹھانے والی کمپنیو ںمیں سعودی انڈسٹریل انویسٹمنٹ گروپ کی تنزلی سب سے نمایاں رہی جس کی قیمت 6.50فیصد انحطاط کے بعد 22.14ریال تک گر گئی۔ سافولا کی قدر 6.22فیصد تنزلی کے بعد30.15ریال پر بند ہوئی۔ سابک کی پرائس 1.79فیصد کمی کے بعد 120.40 ریال تک گر گئی۔ انرجی سیکٹر میں پیٹرو رابغ کی قدر 2.82فیصد انحطاط کے بعد 20.00ریال پر بند ہوئی۔ انرجی سیکٹر میں الدریس نے 10فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسکی قیمت 0.99فیصد اضافے کے بعد 35.65ریال پر بند ہوئی۔ سعودی ریئل اسٹیٹ نے بھی 5فیصد ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا