English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرینکا گاندھی کی نئی ذمہ داری پرراہل گاندھی نے کہا- ہم ہمیشہ فرنٹ فٹ پرکھیلیں گے

share with us

بی جے پی نے کیا پلٹ وار ، کانگریس ایک خاندانی پارٹی ہے

نئی دہلی 23؍ جنوری 2019(فکروخبر /ذرائع) کانگریس صدرراہل گاندھی نے بدھ کوپرینکا گاندھی واڈرا کو مشرقی اترپردیش کا جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے پرینکا گاندھی سیاست میں باضابطہ طورپرقدم رکھ چکی ہیں۔ پرینکا اس سے قبل یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اورکانگریس صدر راہل گاندھی کی پارلیمانی سیٹ امیٹھی تک ہی محدود تھیں۔ پرینکا کونئی ذمہ داری دیئے جانے پرراہل گاندھی نے بھی تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ فرنٹ فٹ پرکھیلیں گے۔ راہل نے کہا کہ اترپردیش کی سیاست کو بدلنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کی ضرورت تھی۔ پرینکا بہت مضبوط لیڈرہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ہمارے لئے یہ بڑا قدم ہے۔ اس سے یوپی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ میں مایاوتی اوراکھلیش یادو کا احترام کرتا ہوں، ہم ہرسطح پران کا تعاون کریں گے۔ ہم بی جے پی کے خلاف ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم کسی بھی ریاست میں بیک فٹ پرنہیں رہیں گے۔ آپ نے دیکھا کہ ہم نے گجرات میں کیا کیا۔ یہ قدم اترپردیش میں کانگریس کی نئی حکمت عملی ہے۔ پرینکا کے الیکشن لڑنے کے سوال پرراہل نے کہا کہ یہ ان پرمنحصرکرتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بی جے پی اس فیصلے سے خوفزدہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی کی تقرری پربی جے پی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے بدھ کونامہ نگاروں سے کہا کہ 'کانگریس کے خاندان اول سے ایک تاجپوشی ہوئی ہے۔ یہ بہت فطری ہے۔ کانگریس پارٹی جوخود کوانڈین نیشنل کانگریس کہتی ہے، دراصل یہ ایک خاندان کی پارٹی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے'۔
سنبت پاترا نے کہا 'ایک بات آج طے ہوئی ہے، ہم مبارکباد دینا چاہتے ہیں کانگریس پارٹی کو عوامی طورپرجس طرح سے اپنے موجودہ صدرراہل گاندھی ان کی ناکامی کا اعلان کردیا ہے۔ راہل گاندھی اب ناکام ہوگئے ہیں، اس لئے انہیں پرینکا کی بیساکھی کی ضرورت ہے'۔
پرینکا گاندھی کی تقرری پرکانگریس کے سینئرلیڈرموتی لال ووہرا نےکہا کہ 'پرینکا گاندھی کوجوذمہ داری دی گئی ہے، وہ بے حد اہم ہے۔ اس کا اثرصرف اترپردیش پرہی نہیں ہوگا، بلکہ اترپردیش کے دیگرعلاقوں پربھی پڑے گا'۔ پارٹی لیڈرراجیوشکلا نےکہا 'پرینکا کو سیاست میں لاکرراہل جی نے بڑا پیغام دیا ہے۔ اس سے پورے ملک میں کانگریس کوفائدہ ہوگا'۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرینکا کے نام کا اعلان ہونے سے ہی بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ پرینکا کے نام کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی کانگریس ہیڈ کوارٹرکے باہرکارکنان کی بھیڑجمع ہوگئی۔ کارکنان نے 'پرینکا گاندھی آئی ہے، نئی روشنی لائی ہے' کے نعرے لگائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا