English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمریٹس کا اکانومی کلاس میں بیگج الاؤنس کم کرنے کا اعلان،زیادہ سے زیادہ حد40سے کم کرکے 35کلوگرام کردی گئی

share with us

دبئی۔23جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اپنے اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد میں تبدیلی کا اعلان کردیا ۔مذکورہ تبدیلی کا نفاذ 4 فروری 2019 سے کی جانے والی بکنگ پر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمریٹس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے مذکورہ تبدیلی صارفین کی تجاویز کی روشنی میں کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایمریٹس اپنے صارفین اور مسافروں کو زیادہ نرم شرائط پر ٹکٹوں کے نرخ اور مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔نئے اعلان کے مطابق ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 35 کلو گرام فری بیگج کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اکانومی کلاس میں فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد 40 کلو گرام تھی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا