English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض: یمن حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہروں پر بیلسٹک میزائل حملے

share with us

ریاض23۔جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی شہر نجران پر دو بیلسٹک میزائل داغنے کا دعوی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران پر دو کامیاب بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے اس دعوی کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات ہیں۔نجران کے دو مختلف علاقوں میں قائم سعودی اتحادی افواج کے کیمپس پر حوثی باغیوں نے میزائل داغے، تاہم حکومت نے حملے کی تصدیق نہیں کی۔سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حال ہی میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے تھے، نجران پر میزائل حملے حوثی باغیوں کی انتقامی کارروائی ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا تاہم 2 میزائل کا ملبہ گرنے سے بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ حوثی جنگجوں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد کی جانب سے گذشتہ ماہ ہی یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق جبکہ 79 زخمی ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا