English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے تقریری مقابلوں کا انعقاد

share with us

نئی نسل کو تاریخ سے واقف کرانا ہماری ذمہ داری : مولانا مقبول احمد ندوی

بھٹکل 13؍ اگست 2017(فکروخبرنیوز) شہر کے سماجی وسیاسی ادارے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف عصری ودینی تعلیمی اداروں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقادعثمان حسن ہال اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔ مقابلہ کے لیے عناوین کا انتخاب اعلیٰ تھا جس کو ہر ایک نے سراہا۔ طلباء نے اس تقریری مقابلوں میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ نئی نسل کو تاریخ سے واقف کرانے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ نئی نسل کو تاریخ سے واقف کرانا یہ ہماری ذمہ داری ہے جس کی وجہ سے ہمارے نئی نسل ہمارے اسلاف کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہے ،انہوں نے عناوین کے انتخاب پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور جن جن طلباء نے اس میں حصہ لیا تھا انہیں بھی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے انہیں دعاؤوں سے نوازا۔ صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب مزمل قاضیا نے بھی طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عناوین کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ممتاز طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ اردو تقریری مقابلہ میں کل سات طلباء نے حصہ لیا جس میں اول خبیب احمد ابن مولانا خوجواجہ معین الدین ندوی (اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ) دوم : فارقلیط رداء ابن محمد رضا مانوی (نیو شمس اسکول ) سوم : سید حماد ابن سید ہاشم ایس ایم (علی پبلک اسکول ) انگریزی تقریری مقابلہ میں کل سات طلباء نے حصہ لیا جس میں اول حسن روبین ابن ریاض احمد گنگاولی (اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول نوائط کالونی ) دوم : عبداللطیف ابن افتخار شیخ (شمس انگلش میڈیم اسکول) سوم : اشتم ابن اشفاق موٹیا : نیو شمس اسکول ) کنڑا تقریری مقابلہ میں کل آٹھ طلباء نے حصہ لیا جس میں اول : بلال ابن آزاد ارگا (شمس انگلش امیڈیم اسکول ) دوم : سیف علی ابن عبدالقادر چیکری (انجمن بوائز ہائی اسکول ) اور سوم : محمد شہنواز ابن شبیر احمد (جامعہ اسلامیہ بھٹکل) اس کے علاوہ ڈگری اور جامعہ اسلامیہ کے طلباء کے درمیان ہوئے انگریزی مقابلہ میں اول انعام محمد سوید ابن حفظ الرحمن صاحب عمرا (ہشتم عربی) گروپ بی اردو تقریر میں اول نمبر محمد ذکوان بابغ ابن نظام الدینے صاحب بلگی (ششم عربی) حاصل کیا۔ متاز طلباء کے درمیان انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ، اسٹیج پر سابق صدر رابطہ سوسائٹی بھٹکل جناب محمد صادق پلور ، محمد یوسف برماور اور مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب محمد مزمل قاضیا صاحب وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا