English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث 'یواین' مبصرمشن کا سربراہ مستعفی

share with us

نیویارک۔23جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) یمن کے حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سربراہ جنرل پیٹرک کمائرٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم وہ متبادل کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔عرب خبررساں ادار ے کے مطابق اقوام متحدہ نے جنرل کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمنی حکومت کو بھی جنرل کمائرٹ کے فیصلے سے مطلع کردیاگیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ کمیشن کا سربراہ جلد ہی یمن سے نکل جائے گا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت یں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب حوثی ملیشیا سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سراہ کے قافلے پر بھی گولیاں چلائی گئی تھیں۔خیال رہے کہ ہالینڈ کے سفارت کار جنرل پیٹرک کمائرٹ کو چند ہفتے قبل اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے قائم کردہ مبصر مشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ اس سمجھوتے کے تحت حوثی ملیشیا کو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کا قبضہ حکومت اور اقوام متحدہ کے مشترکہ نمائندوں کے حوالے کرنا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا