English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کے صدر عمر البشیر کا قطر کا دورہ

share with us

دوحہ 23 ۔جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دو روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے۔سوڈانی ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق البشیر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دل چسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔سوڈان میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری عوامی احتجاج اور مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد یہ صدر البشیر کا پہلا بیرونی دورہ ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ احتجاجی لہر اٹھنے کے بعد دوحہ نے سوڈان حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا