English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار میں کشتی الٹنے سے مرنے والوں میں اب تک 14 افراد کی لاشیں بازیافت ، دو کی تلاش جاری 

share with us

کاروار 22؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) نرسمہا جاتر کے موقع پر کماگڈ جزیرے سے پوجاپاٹ کے بعد لوٹنے کے دوران کشتی الٹنے سے ہونے والی اموات میں آج اضافہ ہوا ہے اور اب تک چودہ افراد کی لاشیں بازیافت کی جاچکی ہیں ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز پیش آنے والے اس حادثہ میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی اور سات لاپتہ تھے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی پر 33افراد سوار تھے ، حادثہ کے فوری طور بعد ماہی گیر کشتیوں ، کوسٹل سیکوریٹی گارڈ اور دیگر کی مدد سے اٹھارہ افراد کو بچالیا گیا ، ساحل سمندر سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقعہ یہ جزیرہ پر سال میں دو مرتبہ جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور تقریباً پچیس ہزار افراد اپنی مخصوص عبادت وہاں کرتے ہیں۔ حادثہ کے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا اور نیوی ، انڈین کوسٹل سیکوریٹی پولیس کی کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری رہا۔ اب بھی دو افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا