English   /   Kannada   /   Nawayathi

جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے قابلِ توہین مواد پوسٹ کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

share with us

اڈپی 22؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) یہاں کی پولیس کے سائبر کرائم ، اکانوٹک آفینس اینڈ ناکو ٹکس افسران کی جانب سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے قابلِ توہین پوسٹ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت مدھوموہن راج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص دراصل کاسرگوڈ کے کٹی کول کا مقیم ہے اور حال میں وہ موڈور انجار میں سرکاری پرائمری اسکول کے قریب رہائش پذیر ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اسنیہا سریش کے نام سے فیس بک پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے جس کے ذریعہ سے وہ توہین آمیز مواد شائع کرتا تھا ۔ اس کے خلاف 17جنوری کو گریش انچان نامی شخص نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ پولیس نے اسے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 2فروری تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعہ سے وہ کوڈی یالی کے ایک لڑکی کو ہراساں کیا کرتا تھا ، اس کی ماں نے 2013سے 2017کے درمیان چار معاملات پولیس تھانہ میں درج کیے ہیں ، اس کے علاوہ خواتین کمیشن کی جانب سے بھی شکایت درج کی جاچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا