English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کے معطل شدہ ایم ایل اے گنیش لاپتہ ؟؟

share with us

 

بنگلورو 22؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) کامپلی کے رکن اسمبلی جے این گنیش سے رابطہ نہ ہونے کی سمجھا جارہا ہے کہ وہ اب لاپتہ ہوگیاہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے وجیا نگر کے ایم ایل اے آنند سنگھ پر حملہ کیا تھا ، اس سلسلہ میں آنند سنگھ کی جانب سے گنیش کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ۔ اس کے خلاف دفعہ 323(مارپیٹ) 324(روڈ سے حملہ ) 307(اقدامِ قتل ) 504(جان سے مارنے کی دھمکی) 504 (پرامن ماحول میں خلل ڈالنا) ٰ کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب سے ان کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے اس وقت سے یہ لاپتہ ہے۔ بڈاڈی پولیس اسے تلاش کررہی ہے اور اس کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں دو کی قیادت رامانگر ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس اور ایک کی قیادت بڈاڈی پولیس انسپکٹر کررہے ہیں۔ 
شبہ کیا جارہا ہے کہ انٹی سپریٹری بیل کے لیے وہ لاپتہ ہوگیا ہے ، حالانکہ کانگریس پہلے ہی سے معطل کردچکی ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آنند سنگھ اس وقت تک اسپتال میں ہی زیر علاج رہے گا جب تک گنیش کو حراست میں نہ لیا جائے اس لیے آنند سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کرناٹکا پردیش کمیٹی کی جانب سے پیر کے روز منعقدہ میٹنگ میں اسے پارٹی سے معطل کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر جی پرمیشورا ، کے جے جورج ، کرشنا بیرے گورا شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا