English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان اور امريکی حکام کے درمیان قطر میں مذاکرات

share with us

دوحہ:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے افغانستان کے ليے امريکا کے خصوصی مندوب زلمے خليل زاد سے قطر ميں ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے مابین اختلافات اور تعطلی کے شکار امن مذاکرات رواں ہفتے کے آغاز سے بحال ہو گئے ہيں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل ذاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور امریکی حکام کی ملاقات کے حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کردی ہے، اور اس بارے ميں جاری کردہ اپنے ایک بيان ميں کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں اور امريکی اہلکاروں کے مابين مذاکرات قطر ميں آج سے شروع ہو گئے ہيں

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امن مذاکرات سے وابستہ ايک ذريعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتايا ہے کہ پير کو قطر ميں ہونے والے مذاکرات ميں طالبان کے ايک ديرينہ مطالبے پر بھی بات چيت جاری ہے، جب کہ امکان ہے کہ ملاقات میں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا طريقہ کار اور شيڈول بھی طے کر لیا جائے گا۔ قطر ميں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے فی الحال زيادہ تفصيلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان ميں گزشتہ 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے اور قيام امن کے ليے مذاکراتی عمل گزشتہ چند دنوں سے اختلافات کے سبب تعطلی کا شکار رہا ہے اور گزشتہ ہفتے کے اختتام  پر ہی طالبان نے افغانستان کے ليے خصوصی مندوب زلمے خليل زاد سے پاکستان ميں ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کابل حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات پر قطعی طور پر راضی نہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا