English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

share with us


رام اللہ:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پیر کی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ نابلس شہر کے جنوب میں پیش آیا۔وزارت صحت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی شہری قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ علاقے میں چاقو سے حملے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو "قابو" کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایک فلسطینی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو کے وار کرنے کی کوشش کی جس پر ایک دوسرے فوجی نے مذکورہ فلسطینی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا