English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اور کریمیا کی سرحد کے قریب 2 کارگو جہازوں میں آگ لگ گئی، 14 افراد ہلاک،مسافروں میں ۱۵ ہندوستانی بھی شامل

share with us


حادثے کا شکار ہونے والے مائیسٹرو اور کینڈی نامی دونوں جہاز تنزانیا کے گیس ٹینکر تھے 


ماسکو:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)روس اور کریمیا کی سرحد کے قریب بحر اسود میں کیرچ اسٹریٹ (Kerch Strait) کے علاقے میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مائیسٹرو اور کینڈی نامی دونوں جہاز تنزانیا کے گیس ٹینکر تھے، جن میں 31 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 15 کا تعلق ہندوستان سے  جبکہ ۱۶  کا تعلق ترکی سے تھا۔ذرائع کے مطابق سمندر میں طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔روسی میڈیا کے مطابق ایک جہاز کی دوسرے کو ٹکر کے باعث دھماکا ہوا اور لوگوں نے آتشزدگی سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی آگ، ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل ہوگئی۔دوسری جانب فیڈرل ایجنسی فار دی سی اینڈ ریور ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ آگ اْس وقت لگی جب فیول جو ایک ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں پمپ کیا جارہا تھا۔ریسکیو اداروں نے 12 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ سمندر سے 11 لاشیں نکال لی گئیں، 3 دیگر لاشوں کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے لیکن انہیں نکالا نہیں گیا۔دوسری جانب 5 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا