English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرونی ممالک کا سفر کرنے والے حضرات دوسروں کا پارسل لیتے وقت رہیں ہوشیار 

share with us

ممنوعہ ادویات کا پارسل لے جانے پر کویت میں سات ماہ جیل میں گذار کر شنکر پہنچا اپنے گھر 

کنداپور 22؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) بیرونی ممالک کے سفر پر جاتے وقت بہت سے احباب پارسل دے جاتے ہیں لیکن اس پارسل میں کونسی چیزیں چھپی ہوتی ہیں اس کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔ بسا اوقات دوسروں کے پارسل لے کر سفر کرنا آپ کے لیے دشواریاں بھی کھڑی کرسکتا ہے۔ اس لیے پارسل لیتے وقت ہمیشہ پوچھ لیں کہ اس میں کون کونسی اشیاء ہیں ؟ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض چیزیں ہندوستان میں ممنوعہ نہیں ہیں لیکن جس ملک کا آپ کا سفرکررہے ہیں وہاں اگر وہ ممنوعہ اشیاء میں شمار ہوتی ہوں تو آپ کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایسا ایک واقعہ کنداپور کے علاقہ بسرور کے مقیم شنکر کے ساتھ پیش آیا جسے ممنوعہ ادویات کویت میں لانے کے الزام میں ایرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ تعلقہ کے بسرور کے شنکر پجاری کل صبح اپنے گھر بخیر وعافیت پہنچنے پر اس کے اہلِ خانہ نے اپنی خوشیوں کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے جیل میں سات ماہ گذارے اور حقوقِ انسانی کی تنظیموں کی مدد کی وجہ سے وہ وہاں سے رہاہونے میں کامیاب رہا۔ شنکر پجاری نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ جب وہ شہرپہنچا تھا تو واپسی کے دوران ایک شخص نے انہیں ایک پارسل تھمادیاجو کویت میں مقیم فاطمہ نامی خاتون کو دینا تھا۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ پارسل میں کیا تھا ۔ میں بغیر کھولے پارسل لے کر کویت کے لیے روانہ ہوگیا۔ جیسے ہی کویت ایرپورٹ پر میری سامان کی تلاشی لے جانے لگی تو اس پارسل سے ممنوعہ ادویات نکلیں جس پر مجھے وہاں سے حراست میں لیا گیا ۔ اس نے بتایا گیا کہ اس کی وجہ سے میری وہاں کی ملازمت ختم ہوگئی اور مجھےتقریبا سات ماہ جیل میں گزارنے پڑے جس کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی جس کے سلسلہ میں حقوقِ انسانی کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ دوستوں اور دیگر بہت سے احباب نے میرا تعاون کیا۔ ضروری کاغدات عدلیہ میں جمع کرائے گئے جہاں مجھے بے قصور ٹہرایا گیا اور وہاں سے مجھے رہائی ملی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا