English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ مہاجرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے، ڈبلیو ایچ او 

share with us

برسلز:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادارہ صحت نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مہاجرت و صحت سے متعلق محکمے کے سربراہ سینٹینو سیورونی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے چند ممالک کی حکومتیں اور وہاں کے لوگ نئے آنے والوں کو جذباتی انداز سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہاجرین و پناہ گزینوں کے ساتھ یورپ میں امراض کی آمد کا خطرہ بہت ہی کم ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی صحت کے موضوع پر اپنی پہلی رپورٹ گزشتہ روز جاری کی ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا