English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں شرح پیدائش میں مزید کمی

share with us

بیجنگ:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)چین میں گزشتہ برس شرح پیدائش 1949 کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چین نے سال 2016 میں ایک جوڑا ایک بچہ پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے اس بات کی اجازت دے دی تھی کہ چینی جوڑے اب دو بچے پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم چین میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب لوگ ایک ہی بچہ پیدا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حکام کے مطابق سال 2018 کے درمیان چین میں فی ایک ہزار افراد 10.94 بچے پیدا ہوئے۔ اس سے ایک برس قبل یہ تعداد 12.43 بچے فی ایک ہزار افراد تھی۔ چین کی کل آبادی قریب 1.4 بلین ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا