English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا: بغاوت کرنیوالے فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا

share with us

کراکس:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کی فوج نے بغاوت کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے یہ کوشش کرنے والے فوجیوں کے گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق بغاوت کرنے والوں نے ایک کمانڈ پوسٹ پر قبضہ کر لیا تھا جسے چھڑا لیا گیا اور 25 باغیوں کو وہاں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو دیگر فوجیوں کو دوسری جگہ سے گرفتار کیا گیا۔ بغاوت کی کوشش کرنے والے ان فوجیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی صدر اور فوج سے بغاوت کا اعلان کیا تھا۔ وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو کے مطابق ان فوجیوں نے ایک پولیس کپتان سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور ایک فوجی پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں سے جنگی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا