English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی اور فرانس کے درمیان دوستی کا نیا معاہدہ طے پا گیا

share with us

برلن:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کردیئے گئے جس کا مقصد یورپ کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان دوستی کو نئی سطح تک لے جانا اور دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط جرمن شہر آخن میں کیے گئے جہاں ان دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی الیزے ٹریٹی کو 56 برس مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی ۔ 22 جنوری 1963 کو طے پانے والے الیزے معاہدے پر اس وقت کے فرانسیسی صدر چارلس ڈیگال اور جرمن چانسلر کونراڈ آڈیناور نے دستخط کیے تھے جس کا مقصد ان سابق شدید حریفوں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنا تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا