English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے رہا ہونے والے افراد کا دوسرا قافلہ بخیر وعافیت بھٹکل پہنچا 

share with us

رشتہ داروں کی آنکھوں سے چھلکے خوشی کے آنسو ، اللہ رب العزت کے شکر پر سر سجدہ ریز ہوگیا 

بھٹکل 22؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ایران سے رہا ہونے والے اترا کنڑا کے افراد کا دوسرا قافلہ کل رات بھٹکل پہنچا جس کا جامعہ مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کے قریب مرکزی جماعت المسلمین بھٹکل کے ذمہ داروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ جیسے ہی اس بات کی خبر ہوئی کہ ایران سے رہا ہونے والے افراد آج رات بعد عشاء بھٹکل پہنچ رہے ہیں تو ہرایک ان سے ملنے کے لیے بے تاب ہوگیا اور عشاء کے بعد ہی سے مسجد کے احاطہ میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہونے لگے جن میں ان کے اعزہ واقارب کے ساتھ ان کے محلوں کے افراد بھی تھے۔ مسجد کے احاطہ میں جیسے ہی یہ لوگ پہنچے لوگ ان سے ملنے کےلئے ٹوٹ پڑے اور انہوں نے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا ۔رشتہ داروں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلکنے لگے اور اس پر انہوں نے بار بار اللہ کا شکر ادا کیا۔ 
کل رات پہنچنے والوں میں شریف باپو صاحب ، عبداللہ ڈانگی ، عثمان بمبئی کر ، نعیم بھنڈی ، عتیق گھارو، ابراہیم ملااور جعفر تڈلیکر ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قافلہ میں شامل عثمان بمبئی کار نے کہاکہ اس موقع پر میں خلیج کونسل ، مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی ، مجلس اصلاح وتنظیم ، جناب ابومحمد مختصر اور ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب ، جناب صلاح الدین ابو صاحب اور دیگر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں رہائی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے ذمہ داروں میں جناب اقبال بنگالی صاحب نے مذکورہ تنظیموں اور افراد کے ساتھ ساتھ جناب ذیشان علی اکبرا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ اہم معاملہ جمعیۃ علماء ہند کے دفتر تک پہنچایا اور اس کے روحِ رواں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب سے بھی گفتگو کرتے ہوئے اس مسئلہ کو وزیر خارجہ تک پہنچانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کیں تھی لیکن ان کی رہائی کی وجہ سے اس سلسلہ میں مزید پیش رفت نہیں کی جاسکی۔ جماعت کے ایک اور ذمہ دار مولانا محمد سعود صاحب ندوی نے رہا ہونے والے افرادکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ اللہ رب العزت کا شکر بجالانا چاہیے ، اور اس سلسلہ میں جن جن افرادنے اپنی کوششیں صرف کی ہیں وہ واقعی قابلِ مبارکباد ہیں۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب نے میڈیا کے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے جو اس سلسلہ میں کام کیا ہے وہ ناقابلِ فراموش ہے۔یقیناًان ہی مقامی میڈیا کی کوششوں کے نتیجہ میں یہ خبر ملک کے دیگر اخباروں میں چھپی اور ایوان تک آسانی کے ساتھ بات پہنچیں۔ اس موقع پر مولانا سید زبیر صاحب مارکیٹ اور مولانا یاسر ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا