English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای وی ایم تنازعہ: تمام اپوزیشن مل کر اٹھائٰیں آواز ،ممتا کا مطالبہ

share with us

کولکاتہ:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین پر جاری تنازع پر کہا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر الیکشن کمیشن کے سامنے ای وی ایم مشین سے متعلق بات چیت کریں گی۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی کی دعوت پر کلکتہ کے بریگیڈ میدان میں 19 جنوری کو منعقد ”میگا ریلی“ میں بیشتر اپوزیشن لیڈران نے ای وی ایم مشین کی معتربیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک فراڈ ہے اور اس میں چھیڑ چھاڑ کے امکانات بہت ہی زیادہ ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیرا علیٰ فارو ق عبد اللہ نے کہا تھا کہ ”ای وی ایم مشین چور ہے اور 2014 میں ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔ فاروق عبد اللہ نے ای وی ایم مشین میں شفافیت لانے یا پھر اس کو تبدیل کرک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرائے۔ فاروق عبد اللہ کے علاوہ ریلی میں شرد پوار، کانگریس کے لیڈر ابھشیک منو سنگھوی اور دیگر لیڈران نے بھی ای وی مشین کا ایشو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں نے ای وی ایم کو ہٹادیا ہے مگر ہندوستان میں اس کو باقی رکھنے پر اصرار کیا جارہا ہے۔

میٹنگ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی ای وی ایم مشین پر ڈرافٹ تیار کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل کی، جس میں اکھلیش یادو، اروند کیجریوال، ابھیشیک منوسنگھوی اور ستیش مشرا شامل ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ڈرافٹ تیار ہونے کے بعد ہم سیاسی جماعتوں کی میٹنگ ہوگی۔

وزیرا علیٰ نے ای وی ایم مشین پر حالیہ تنازع سامنے آنے کے بعد سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمارے عظیم جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے، ایک ایک ووٹ اہم ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں نے ای وی ایم مشین سے متعلق میٹنگ کی تھی اور ہم سب مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم نے مل کر الیکشن کمیشن سے بات کی تھی۔ ضرورت ہے کہ ایک ایک ووٹ کو اہمیت دی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا