English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ پر نتیش کے بیان پر تیجسوی کا طنز

share with us

بہار:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) سوشاسن بابو نتیش کمار کے موب لنچگ پر دیئے گئے بیان پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے حملہ بولا ہے، سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’موب لنچگ پر سی ایم نتیش کمار بولے- ہجوم میں تشدد کرنے والا شخص بزدل ہوتا ہے، لیکن میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ موب لنچگ اور تشدد نہیں روک سکنے والا حکمران اور 11 کروڑ لوگوں کے مینڈیٹ کے ساتھ تشدد کرنے والا کیا بہادر ہوتا ہے‘‘۔

بتا دیں کہ گزشتہ پیر کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے موب لنچگ کرنے والوں کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے لوگ ہجوم میں شامل ہوکر اپنی مایوسی مٹانے کے لئے تشدد کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

تیجسوی یادو آئے دن سی ایم نتیش کمار پر نظم و نسق کو لے کر نشانہ لگاتے رہتے ہیں، گزشتہ روز پیر کو تیجسوی یادو نے کسانوں کے مسائل کو لے کر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا تھا، ’’بہار کی بے حس نتیش حکومت مکمل طور پر مطلق العنانیت کی طرف بڑھ چلی ہے، کسانوں پر چوطرفہ کی مار جا رہی ہے، کھاد دستیاب نہیں ہے، جو ہے اس میں کالا بازاری ہو رہی ہے، دھان کی خریداری ابھی تک نہیں کی گئی ہے، مودی جی اور نتیش جی صرف جھوٹ کے سہارے اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا، ’’مودی جی کسانوں کے ساتھ کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں؟ کسانوں کی قرض معافی اور آمدنی بڑھانے کے لئے کیا کیا؟‘‘۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا