English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش: جیوترادتیہ سندھیا اور سابق وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

share with us

مدھیہ پردیش:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کی سیاست کے دوحریف لیڈروں کی ملاقات ہوئی۔ سبھی کوحیران کردینے والی اس ملاقات کوسیاست کی خیرسگالی ملاقات کہا گیا۔ یہ ملاقات کانگریس لیڈرجیوترادتیہ سندھیا اور سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی تھی۔ اس ملاقات کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ دراصل حال ہی میں جیوترادتیہ سندھیا نے شیوراج حکومت پرجم کرتنقید کی تھی اورکانگریس کواقتدارمیں لانے کے لئے اہم رول ادا کیا تھا۔

جیوترادتیہ سندھیا پیرکی شب اچانک شیوراج سنگھ چوہان سے ملنے ان کے بنگلے پرپہنچے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان کافی دیرتک گفتگوہوئی۔ میڈیا کواس کی خبرمل گئی اوروہ بھی قیاس آرائیوں کو ہوا دیتے ہوئے موقع پرپہنچ گئے۔ ملاقات کے بعد سندھیا کو چھوڑنے کے لئے شیوراج سنگھ چوہان ان کی گاڑی تک آئے۔

جیوتی رادتیہ سندھیا نے باہرنکلنے کے بعد کہا 'سابق وزیراعلیٰ سے ملنے آیا تھا۔ بہت ساری بات چیت ہوئی۔ میں ایسا شخص نہیں جوکڑواہٹ لے کرپوری زندگی گزاروں۔ رات گئی، بات گئی'۔ انہوں نے آگے کہا 'کانگریس اقتدارمیں ہے، ہمیں سب کوساتھ لےکرچلنا ہے۔ انتخابی میدان میں رسہ کشی ہوتی ہے، لیکن بعد میں سب ختم ہوجاتا ہے۔ دہلی میں ہم دوسرے کردارمیں ہیں'۔

سندھیا کے ساتھ ملاقات پرسابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا 'ہمارے درمیان کوئی گلے شکوے نہیں ہیں، یہ محض خیرسگالی ملاقات تھی'۔ حالانکہ اس ملاقات کے سیاسی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ سیاست میں ایک دوسرے کے سخت مخالف تصور کئے جانے والے جیوترادتیہ سندھیا اورشیوراج سنگھ چوہان کے درمیان بات کیا کیا ہوئی؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا