English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : سدا گنگا مٹھ کے مشہور گرو شری شری شیو کمار فوت ہوگئے ، کرناٹک میں تین روزہ سوگ کا اعلان ، کل اسکولوں کو رہے گی چھٹی 

share with us

 

ٹمکور 21؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے سدا گنگا مٹھ کے گرو شری شری شیوکمار سوامی کا آج دوپہر پاؤنے بارہ بجے فوت ہوگئے۔ ان کی عمر ایک سو گیارہ سال تھی ۔ اطلاعات کے مطابق پچھلے پندرہ روز سے ان کی طبیعت بگڑی ہوئی تھی او روہ ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ان کے آنتوں کا ایک آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ ریاست کرناٹک میں یہ جانی پہچانی شخصیت تھی اور لوگ انہیں پیدل گوڈ کے نام سے جانتے تھے۔ کرناٹکا حکومت نے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے بروز منگل 22جنوری کو تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ان کی آخری رسومات کل بروز منگل شام ساڑھے چار بجے ادا کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا