English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریسارٹ میں مار پیٹ معاملہ :کانگریس ایم ایل اے گنیش کے خلاف اقدام قتل کا معاملہ درج

share with us

بنگلور:21جنوری2019(فکروخبرنیوز)بنگلور کے ریسارٹ میں ساتھی ایم ایل اے کے ساتھ مارپیٹ معاملہ میں کانگریس رکن اسمبلی کے این گنیش کے خلاف اقدام قتل کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے،  کانگریس ایم ایل اے انند سنگھ کی شکایت کے بعد جوکہ جھگڑے کے دوران زخمی ہو گئے ہیں کیس درج کر لیا گیا ہے ، بلاری ضلع سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی انند سنگھ اور گنیش کے درمیان ریسارٹ میں کسی معاملہ کو لے بحث و مباحثہ اتنا طول پکڑا کہ نوبت مارپیٹ تک پہونچ گئی ،اور مارپیٹ کے دوران ایم ایل اے انند کمار شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں بعد میں اپولو اسپتال میں داخل کیا گیا ، اسپتال میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکے اثرات ان کی آنکھوں پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ،

خیال رہے کہ کانگریس اعلی قیادت نے بی جے پی کی جانب سے اتحادی سرکار کو غیر مستحکم کرنے کے ارادہ سے کی جانے والی جوڑ توڑ کی کوششوں سے  اراکین اسمبلی کو دور رکھنے کے لئے ایگلٹن ریسارٹ منتقل کیا تھا ،جہاں مارپیٹ معاملہ کے بعد ایک اور مصیبت کھڑی ہوگئی ، مارپیٹ کی خبر پھیلتے ہی بی جے پی لیڈران کے لئے بھی کانگریس اتحاد کو گھیرنے کا موقع مل گیا بی جے پی کے ریاستی صدر یڈی یورپا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر سدارامیا کو جواب دینا چاہئے ، کانگریس اراکین ا سمبلی کے جھگڑے نے ریاست کے ۲۲۴ اراکین اسمبلی کا سر نیچا کر دیا 

اس واقعہ کے تعلق سے کانگریس لیڈران کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے تھے  سینئر رہنما ڈی کے شیوا کمار نے جھگڑے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ کانگریس کے سبھی ایم ایل اے یکجٹ ہیں ، جبکہ کانگریس کے ریاستی ترجمان اور ایم پی مدھو گوڑ یاکشی کا کہنا تھا کہ دونوں اراکین اسمبلی کے مابین جھگڑا ان کے تجارتی لین دین کے سلسلہ میں ہوا تھا سیاست سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا