English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کی طرف سے غزہ کے ملازمین کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد

share with us

غزہ :21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)قطر کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لیے 15 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم رواں ہفتے غزہ کو منتقل کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطری سفیر محمد العمادی نے اتوار کو غزہ کا دورہ کہا جہاں انہوں نے کہا کہ آئندہ بدھ کو غزہ کے لیے 15 ملین ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کے لیے رقم جاری کرنے پر پابندی ہٹا دی گئی ہے جس کے بعد بدھ اور جمعرات تک رقم کی سپلائی کی جائے گی۔

ادھر حال ہی میں اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری احتجاج کے بعد غزہ کو قطری امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی پابندی کے باعث غزہ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکیں ہیں۔

العمادی نے کہا کہ وہ اسرائیل پر غزہ میں 80 ملین ڈالر لاگت سے بجلی کے منصوبے کو شروع کرانے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔گذشتہ برس نومبر میں قطر نے چھ ماہ کے لیے غزہ کے ملازمین کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا