English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن، عوام فاقہ کشی اور عدم خوراک سے دوچار ہے

share with us

صنعاء:21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں 22 ملین افراد کو خوراک کا تحفظ حاصل نہیں تو 12 ملین کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔لبنان دارالحکومت بیروت میں منعقدہ عرب لیگ کے اقتصادی سماجی ترقی سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے والے یمنی وزیر صنعت و تجارت محمد عبدالواحد الا مائتیمی کا کہنا ہے کہ 29 ملین آبادی کے حامل ملک  میں 35 لاکھ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے شہریوں میں سے 5 لاکھ نے بیرون ملک پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

یمن کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے والے الا مائتیمی  کا کہنا ہے کہ قومی پیداوار  نصف سے بھی کم سطح پر ہے اور لاکھوں انسانوں  کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔ملکی معیشت  80 فیصد عوام کے بے روز گار ہونے کی بنا پر تباہی کے دہانے پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا