English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بولےسابق وزیر ، راہل کاایسا پردہ فاش کروں گا کہ نہیں دکھا پائیں گے چہرہ

share with us

اوڈیشہ :21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس سے باہر کئے جانے کے ایک دن بعد سابق مرکزی وزیر شری کانت جینا نے اتوار کو کہا کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی کا ایسا پردہ فاش کریں گے کہ وہ عوام کو اپنا چہرہ نہیں دکھا پائیں گے ۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں جینا اور کوراپٹ کے سابق ممبر اسمبلی کرشن چندر ساگریا کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر پارٹی کی اوڈیشہ اکائی نے انہیں باہر کا راستہ دکھایا ہے ۔

جینا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ راہل گاندھی 25 جنوری کو اوڈیشہ کے دورہ پر آئیں گے ، میں اسی دن ان کا پردہ فاش کروں گا تاکہ وہ عوام کو اپنا چہرہ نہیں دکھا سکیں۔ بہر حال کانگریس سربراہ کے خلاف اپنے مجوزہ انکشاف کی انہوں نے کوئی تفصیل نہیں دی ۔

کانگریس سے باہر کئے جانے سے ناراض جینا نے کہا کہ راہل گاندھی نے واضح کردیا ہے کہ وہ کان کنی مافیا کا ساتھ دیں گے ۔ کبھی اتکل منی گوپ بندھو داس کا ساتھ دینے والی اوڈیشہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی قیادت نے کان کنی مافیا کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ۔ حالانکہ اس طرف میں نے کئی مرتبہ راہل گاندھی کی توجہ مبذول کرائی ، لیکن انہوں نے کان کنی مافیا کا ساتھ دیا۔

مجاہد آزادی گوپ بندھو داس کو اوڈیشہ کا گاندھی کہا جاتا ہے ، جنہیں شاندار سماجی کاموں ، اصلاحات ، سیاسی کارکن ، صحافی اور شاعر ہونے کیلئے اتکل منی کا اعزاز حاصل ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا