English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ائی تنازعہ : ناگیشور راو کے خلاف داخل عرضی کی سماعت سے چیف جسٹس نے خود کو کیا الگ

share with us

نئی دہلی:21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف دائر عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ گوگوئی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، ایسے میں اس معاملہ کی سماعت میں ان کا شامل ہونا مناسب نہیں ہوگا۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم، اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر، سی جے آئی یا ان کی طرف سے نامزد عدالت عظمیٰ کا کوئی جج اس بااختیار کمیٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔

ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کے خلاف کامن کاز نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ ناگیشور راو کی تقرری بااختیار سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر نہیں کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا