English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرار میہل چوکسی ہندوستانی شہریت سے دستبردار، ہندوستان لانے کی کوششں کو جھٹکا

share with us

نئی دہلی :21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)پی این بی کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر فرار اور انٹگوا میں مقیم میہل چوکسی کو ہندوستان لانا اب مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ خبروں کے مطابق پی این بی گھوٹالہ کے اہم ملزم میہل چوکسی نے ہندوستانی شہریت کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ہندوستانی پاسپورٹ کو انٹگوا ہائی کمیشن میں جمع کروا دیا ہے۔ چوکسی کے اس قدم کو خودسپردگی سے بچنے کی ایک کوشش کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔

میہل چوکسی نے ہندوستان کی شہریت چھوڑ دی ہے اور اس بات کی جانکاری وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری امت نارنگ نے دی ہے۔ شہریت چھوڑنے والے فارم میں چوکسی نے اپنا نیا پتہ جولی ہاربر سینٹ مارکس انٹگوا لکھا ہے۔ ہائی کمیشن کو انھوں نے کہا کہ اس نے ضابطوں کے تحت انٹگوا کی شہریت لی اور ہندوستان کی چھوڑ دی ہے۔

دراصل چوکسی ہندوستانی شہریت چھوڑ کر خودسپردگی کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں۔ خودسپردگی معاملہ میں انٹگوا کی عدالت میں 22 فروری کو سماعت ہے۔ اس سے قبل کی سماعت میں چوکسی نے اپنی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلائٹ میں 41 گھنٹے کا سفر کر کے ہندوستان نہیں پہنچا جا سکتا۔ چوکسی کو بھگوڑا معاشی ملزم قرار دینے کے لیے پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ اسپیشل کورٹ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ داخل عرضی کے جواب میں یہ بات انھوں نے کہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ کاروباری میہل چوکسی اور نیرو مودی پر ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پی این بی گھوٹالے کو انجام دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 2018 کے شروع میں جب یہ مہاگھوٹالہ سامنے آیا تو اس سے پہلے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی کی جوڑی بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔ جانچ ایجنسیوں کا گھیرا کسنے کے بعد میہل چوکسی نے گزشتہ دنوں کروڑوں کی رقم ادا کر کے کیریبیائی گروپ کے ملک انٹگوا کی شہریت خرید لی تھی۔ حکومت ہند نے انٹگوا حکومت سے بھگوڑے میہل چوکسی کی خودسپردگی کی عرضی دے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسیوں نے بھگوڑا قرار دونوں ملزمین کی کروڑوں کی ملکیت کو بھی ضبط کر اسے اٹیچ کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا