English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیس ٹینکر الٹ گیا ، کوئی نقصان نہیں 

share with us

منگلورو 19؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) مرولی ، پاڈل اہم شاہراہ پر موڑلینے کے دوران گیس ٹینکر الٹنے سے عوام میں خوف وہراس کا ماحول دیکھا گیا اور اس کی وجہ سے گھنٹوں ٹرافک نظام متأثر رہا۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ کو واقعہ کی جانکاری دی جنہوں نے آناً فاناً پہنچ کر اس بات کی تصدیق کی کہ گیس ٹینکر پوری طرح محفوظ ہے اور گیس رساؤ نہیں ہورہاہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے اطمینان کی سانس لی۔ یاد رہے کہ گیس ٹینکر الٹنے کی وجہ سے کئی ایک علاقوں میں گیس رساؤ کے بعد پورا علاقہ اس کی لپیٹ میں آنے کی کئی ایک وارداتیں پیش آچکی ہیں اور اسی وجہ سے ایسے حادثات رونماہونے پر خوف کا ماحول پیدا ہونا فطری بات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا