English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملپے سے لاپتہ ماہی گیر کشتی کا ٹب مہاراشٹرا سے بازیافت ، کشتی کا ہنوز پتہ نہیں

share with us

بھٹکل:20جنوری ۲۰۱۸ (فکروخبرنیوز) منگلور کے ملپے سے لاپتہ ہونے والی ماہی گیر کشتی سورنا تھربوجا کا ایک ٹپ مہاراشٹرا کے  ملوان بندرگاہ سے  بازیافت کر لیاگیا ہے ،اس بات کی جانکاری کاروار ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ہے ، ایس ایس نکول آج  ماہی گیر تنظیموں کے ذمہ داران اور ریسکیو عملےسے بات چیت کر رہے تھے  ،  انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہے ،خلا سے تلاشی کے لئے اسرو اور دوسری سیٹلائٹ سے بھی مدد لی جارہی ہے ، جبکہ ۱۰۰ کے قریب کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی مچھواروں کی تلاش جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولس اور نیوی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ،خیال رہے کہ 16 ڈسمبر کو ملپے سمندری حدود سے ماہی گیر کشتی لاپتہ ہو گئی تھی جس میں ۸ ماہی گیر بھی سوار تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا