English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ : طبی سہولیات کے فقدان سے کئی اسپتال بند ہونے کا خطرہ

share with us

غزہ:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی بند ہونے اور ادویات کی قلت کے باعث علاقے کے پانچ اسپتالوں میں طبی سروسز روکنے کا خدشہ ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں اپیل کی کہ امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کو فوری طبی سہولیات فراہم کریں۔ اگرغزہ کی پٹی کے اسپتالوں کوفوری طبی سہولیات مہیا نہیں کی جاتیں تو غزہ کے نصرالاطفال، الرنتیسی چلڈرن اسپتال، مرکز برائے علاج امراض چشم، سائیکیالوجیکل مرکز اور ابو یوسف النجار اسپتال اپنی سروسزبند کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔

ادھر شمالی غزہ کے بیت حانون اسپتال نے اپنی طبی سروسز روک دی ہیں جس کے باعث سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسپتال کی بندش کی وجہ بجلی کا مسلسل بریک ڈائون بھی ہے۔ اسپتال کو ایندھن کی سپلائی معطل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا