English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاخ زیتون آپریشن نے دہشت گردوں کے منصوبہ کو ناکام کر دیا :ترکی

share with us

انقرہ:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدارتی دفتر کے شعبہ خبر رسانی کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ "فرات ڈھال آپریشن کے بعد شاخِ زیتون آپریشن کر کے ہم نے اپنی سرحد پر دہشتگردی کوریڈور کے منصوبے کو نیست و نابود کر دیا ہے"۔

 صدارتی دفتر کے شعبہ خبر رسانی کے سربراہ فرحت الدین آلتن نے اپنے ٹویٹر پیج سے شاخِ زیتون آپریشن کو پہلا سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے  کہا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کی یاد کو ہم دعائے مغفرت کے ساتھ  تازہ کر رہے ہیں۔ فرات  ڈھال آپریشن کے بعد شاخِ زیتون آپریشن کر کے ہم نے ترکی کی سرحد پر دہشت گردی کے کوریڈور کا منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس آپریشن سے ہم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عالمی امن کے لئے مفید قدم اٹھا کر ہم خطرات کو برطرف  کرنے اور کھیلوں کا بھانڈا پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ ہم آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے حق تعالی سے مغفرت  کے طلبگار اور غازیوں کے شکرگزار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا