English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کی شمالی افغانستان کی طرف پیش قدمی، حکومت پریشان

share with us

کابل:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)طالبان افغانستان کے شمال میں واقع صوبائی دارالحکومت سرپل کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ طالبان تیل کے کنوؤں پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں جبکہ طالبان اس شہر کے مضافات میں واقع علاقوں کو پہلے ہی اپنی گرفت میں لے چکے ہیں۔

طالبان عسکریت پسندوں نے سرپل پر قبضے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز تر کر دی ہیں جبکہ وہ اس علاقے میں موجود تیل کے کنوؤں  پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان اس طرح امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنی پوزیشن مضبوط تر بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

سرپل کے گورنر کے ایک ترجمان ذبیح اللہ امینی کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’سرپل کی صورت حال ویسے ہی نازک ہے لیکن اب طالبان نے قریبی علاقوں پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔‘‘

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب طالبان اور خصوصی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے مابین ہونے والے امن مذاکرات جمود کا شکار ہوتے جا رہے  ہیں۔ طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان سے تمام امریکی فورسز کے نکل جانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور امریکی حکومت فی الحال اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

حالیہ کچھ عرصے میں طالبان کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوا ہے اور شہروں کے مضافاتی دیہی علاقوں میں ان کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومتی فورسز کے حوصلے پست ہوتے جا رہے ہیں اور وہ شکستہ دلی کے ساتھ طالبان کو پیچھے دھکیلنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا