English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ میں نو مسلم صحافی کی گرفتاری ، ایران میں خواتین کا امریکہ کے خلاف احتجاج

share with us

تہران:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)تہران میں درجنوں ایرانی خواتین نے امریکا کے خلاف ایک امریکی نژاد ایرانی خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اتوار بیس جنوری کو تہران میں سوئس سفارتخانے کے سامنے خواتین مظاہرین نے مرضیہ ہاشمی کی تصاویر لہراتے ہوئے امریکا مخالف نعرے بازی کی۔ ان مظاہرین میں مرضیہ کے اہل خانہ، طلبا اور سیاسی و سماجی کارکن شامل تھے۔ گرفتار ہونے والی مرضیہ ہاشمی ایران کے پریس ٹی وی کی انگلش سروس کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہاشمی کے دوست و احباب کے مطابق ان کو سینٹ لوئی لیمبرٹ ہوائی اڈے پر تیرا جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مرضیہ ہاشمی ایک نومسلم امریکی خاتون ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا