English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ میں بدھ مت کی عبادت گاہ میں فائرنگ، دو بھکشو ہلاک

share with us

بنکاک:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی تھائی لینڈ کے بدھ متوں کی عبادت گاہ میں فائرنگ سے دو بھکشو ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی جنوبی ریاست ناراتھیوات میں مسلح حملہ آوروں نے بدھ متوں کی ایک عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بدھ مت کے 2 بھکشو ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔مقامی پوليس سپرنٹینڈنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کی شام رائفل سے لیس حملہ آوروں نے رتناؤ پاپ نامی بدھ مت کی عبادت گاہ میں فائرنگ کی۔ حملہ آور مسلح افراد سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا۔

پولیس نے قریبی آبادی کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد کے نام ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں شدت پسند بدھ متوں نے میانمار فوج کی مدد سے مسلمان اقلیتی گروہ روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا تھا جس کےنتیجے میں 7 لاکھ مسلمانوں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینی پڑی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا